پاکستانی اور سعودی بحریہ کی مشترکہ بحری مشقیں جاری

پی این ایس سیف پر تقریب منعقد ہو گی، کمانڈنگ آفیسر کموڈور عتیق الرحمان بریفنگ دیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں عرب خلیج کے گہرے سمندر میں پاکستان اور سعودی بحریہ کی مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں۔

سعودی عرب کے علاقے الجلیل کے خلیج فارس سمندر میں جاری البحر 14 نامی بحری مشقوں میں پاک اور سعودی بحریہ مل کر فوجی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں سمندری حدود کی نگہبانی سمیت خشکی پر وار زون میں لڑائی کے مراحل شامل ہیں۔

آج بروزسوموار11 ستمبر کو پی این ایس سیف پر تقریب منعقد ہوگی، جس میں پاک سعودی بحری مشقوں کے حوالے سے کمانڈنگ آفیسر کموڈور عتیق الرحمان بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ تقریب میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں