پشاور میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید، آٹھ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پشاور میں ورسک روڑ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور چھ اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں چھ اہلکار اور دو شہری شامل ہیں۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا۔دھماکے کے فوری بعد علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔

ایس پی ورسک ارشد خان نے بتایا کہ آئی ڈی بلاسٹ ہوا ہے، پہلے سے کوئی تھرٹ نہیں تھی، تحقیقات جاری ہیں،مہمند رائفل کی دو گاڑیاں گزر رہی تھی جس کو ٹارگٹ کیا گیا

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں