پاک-افغان سرحدی گذرگاہ 'طورخم' ساتویں روز بھی بند

تجارتی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کی آمدورفت معطل، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گذرگاہ کشیدگی کے باعث ساتویں روز بھی بند رہی۔

سکیورٹی حکام کے مطابق طورخم سرحدی گذرگاہ کے قریب چیک پوسٹ کے قیام سے کشیدگی تاحال برقرار ہے۔

طورخم سرحدی گذرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کی آمدورفت معطل ہے۔ سرحد کی دونوں طرف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئیں۔

طورخم سرحد پر پاک افغان حکام کے مابین دو روز قبل مذاکراتی اجلاس بھی ہوا جس میں سرحدی گذرگاہ کھولنے پر بات چیت ہوئی تاہم اس اجلاس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں