ڈالر کے مقابلے میں روپے کے مضبوط ہونے کا سلسلہ جاری

انٹربینک میں فی ڈالر 299.33 پر ٹریڈ کر رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حکومت کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ڈالر کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں روپے کی قدر دن بہ دن بہتر ہو رہی ہے۔

منگل کے روز کاروباری دن کے آغاز کے موقع پر انٹربینک ٹریڈنگ میں ڈالر کی قیمت کم ہو کر 299 روپے اور 33 پیسے رہ گئی۔

اس سے قبل گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران ڈالر ایک روپے 79 روپے سستا ہو کر 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت گزشتہ روز 300 روپے تک پہنچ گئی تھی اور آج بھی اس کی قدر میں کمی کا امکان موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں