سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی کے نائب چئیرمین شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے 9 وکلا کو اٹک جیل جانے کی اجازت دی گئی جبکہ سائفر کیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم بھی اٹک جیل میں موجود تھی۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کر دی، چیئرمین پی ٹی آئی کو 27 ستمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

اس کے بعد اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے جج نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی۔

جج نے مختصر سماعت کے بعد شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں