پاک بحریہ اور اے این ایف کا مشترکہ آپریشن، 235 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاک بحریہ اور انسداد منشیات فورس [اے این ایف] کے مشترکہ آپریشن میں 782 کلو منشیات برآمد کر لی گئی۔

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور اے این ایف نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 782 کلو منشیات برآمد کی گئیں۔

ان منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 235 ملین ڈالر ہے۔ برآمد کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں