نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے

سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس کو سکیورٹی بھی فراہم کر دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اتوار 17 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے اور ان کا چیف سکیورٹی آفیسر بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔

موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 21 جون 2023 کو جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں