نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی مستونگ دھماکے کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا مستونگ دھماکے میں جمیعت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے جمیعت علماء اسلام کے رہنما پر حملہ کو ایک بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ "مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔"

وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں