اسلام آباد میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ اور ٹیسٹنگ سنٹر کے قیام کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد میں خواتین کو گاڑی چلانے کی تربیت اور ٹیسٹنگ سنٹر قائم کیا جا رہا ہے۔ اپنے نوعیت کے یہ پہلا مرکز ہو گا جہاں پر خواتین گاڑی چلانا سیکھنے کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کر سکیں گی۔

اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسلام آباد کے ایچ 11 سیکٹر میں خواتین کے لئے اس خصوصی سروس کا جلد ہی آغاز کر دیا جائے گا۔

بیان کے مطابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے احکامات پر بننے والے اس ادارے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق اس ادارے میں خواتین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ سنٹر میں ان دنوں آزمائشی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں