نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ پانچ روزہ دورہ امریکہ روانہ

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے 5 روزہ دورہ امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے۔ وہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نگراں وزیر اعظم امریکہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ اس دورے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں