سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت تین اکتوبر تک ملتوی

ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہونی والی سماعت ملتوی کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فریقین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے جوابات اگلی سماعت تک جمع کرا دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل بینچ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہونی والی سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے فریقین کو 25 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایات دے دیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فریقین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے جوابات اگلی سماعت تک جمع کرا دیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے ویانا جانا ہے اور مزید وقت بھی مانگا ہے۔ اس کے علاوہ درخواست گزار کے وکلا نے تحریری جواب کے لیے دو دن مانگے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ کوشش کے باوجود آج کیس کی سماعت مکمل نہیں کر سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں