نیویارک: پاکستان کے نگران وزیر خارجہ کی متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید آل نہیان سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے مطابق نیویارک میں دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے برادرانہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں