کثیر الملکی سپیشل فورسز کی مشق ’’ابدی بھائی چارہ دوئم‘‘ کی افتتاحی تقریب

پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کثیر الملکی سپیشل فورسز کی مشق ’’ایٹرنل برادر ہڈ دوم‘‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب بروتھا میں منعقد ہوئی۔ دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

مشقوں میں شامل دستوں کے ساتھ جنرل عاصم منیر کی ملاقاتیں
مشقوں میں شامل دستوں کے ساتھ جنرل عاصم منیر کی ملاقاتیں

اس حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آر ایس پی آر نے مزید کہا مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے۔

مشقوں میں شامل قطری فوجیوں کے ساتھ جنرل عاصم منیر کی ملاقاتیں
مشقوں میں شامل قطری فوجیوں کے ساتھ جنرل عاصم منیر کی ملاقاتیں

چیف آف آرمی سٹاف نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا بھی دورہ بھی کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔

آرمی چیف نے کہا پاک فوج کے جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں