سعودی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض الرویلی کا پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز میں آمد پر چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

جنرل فیاض الرویلی نے وائس ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی مسلح افواج کے سربراہ نے خطے میں بحری سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں