شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر اشعار میں دل کش پیغام اور جذبات کا اظہار

’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شادی کی تقریب ڈی ایچ اے کے نجی بینکوئٹ میں ہوئی جس میں شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کے اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرانشا اورشاہین آفریدی کے ہمراہ ایک تصویربھی شئیر کی۔

سابق کرکٹر شاہد آفریدی بیٹی کی رخصتی پرجذباتی ہوگئے۔ انہوں نے لکھا کہ ’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے، ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر، امید صبح نو اسے آئی ہےتھامنے‘۔

شادی کی تقریب میں کرکٹرز، شوبز انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

سفید کپڑوں کے ساتھ کریم رنگ کی شیروانی میں ملبوس دلہا شاہین آفریدی اپنے قریبی عزیز و اقارب اور رشتے داروں کے ہمراہ بارات لیکر پہنچے تو شاہد خان آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، مصباح الحق، سعید انور، تنویر احمد اور سہیل خان بھی تقریب میں موجود تھے اس موقع پر کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں