نمک منڈی پشاور کے مشہور ’چرسی تکہ‘ کے مالک نثار خان گرفتار؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کی نمک منڈی میں کئی سالوں سے قائم مشہور ریستوران ’نثار چرسی‘ کے مالک نثار خان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

نثار خان کو ایک ویڈیو میں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس پر تھانہ شاہ قبول پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق نثار خان کو ویڈیوز میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق چرسی تکہ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں