پاکستان پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا: ترجمان پی پی پی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئیر قانون دان اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔

ترجمان پیپلز پارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی تصدیق کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی سی ای سی کی رکنیت بھی معطل کر دی۔

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی جانب سے پارٹی پالیسیوں کے برعکس چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں