کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس نو ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی پانچ خواتین کارکنوں سمیت نو ملزمان کی ضمانت منظور کر لی جبکہ 55 کی مسترد کر دی.

سنیچر کو جج ارشد جاوید نے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

چار ماہ بعد لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید خان، روبینہ جمیل، افشاں طارق، آشمہ شجاع اور شاہ بانو، کی ضمانت منظور کی۔

سید فیصل اختر، قاسم، علی حسن اور حسین قادری کی بھی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کی گئیں۔

عدالت نے تمام ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عنبر گل خان نے سماعت کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔

سنیچر جج ارشد جاوید نے سماعت کرتے ہوئے 9 ملزمان کی ضمانت منظور کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواستیں مسترد کر دیں.

عالیہ حمزہ کی ضمانتوں پر رہائی کی درخواست بھی خارج کر دی گئی.

تمام ملزمان پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس کا مقدمہ درج ہے.

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں کو نو مئی کو کور کمانڈر لاہور پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں