ملکی ترقی، استحکام اور امن کے لیے ایک دوسرے سے تعاون بڑھانا ہو گا: آرمی چیف

آرمی چیف کی دورہ پشاور میں خواتین سمپوزیم اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی واستحکام اور امن کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہوگا، خواتین خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔ فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جا سکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ پشاور میں خواتین سمپوزیم اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ پشاور میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو منشیات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات سمیت مجموعی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں میں نگراں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان بھی شریک ہوئے۔

سمپوزیم میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا، خیبر پختونخوا کی خواتین نے ان تمام تر چیلنجز کے باوجود پختہ عزم اور بہادری کا ثبوت دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے خواتین کی حوصلہ افزائی بھی کی، آرمی چیف نے کہا کہ خواتین خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، خواتین اس تبدیلی کا پورا پورا فائدہ اٹھائیں۔

 اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو منشیات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ : فوٹو آئی ایس پی آر
اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو منشیات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ : فوٹو آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بعد ازاں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان بھی شریک ہوئے۔ اپیکس کمیٹی میں آرمی چیف کو ذخیرہ اندوزی، منشیات اور دیگر اشیا کی سمگلنگ کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو مجموعی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں، اجلاس کے شرکا نے شہدا کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی واستحکام اور امن کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہو گا، ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاک فوج صوبے کی معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھانے میں تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں