پنجاب میں آشوب چشم کی وبا، حکومت کا سکولوں میں چار دن تعطیلات کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صوبہ پنجاب میں آشوب چشم کی بڑھتی وبا کے پیش نظر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سکولوں میں ہفتے کے بقیہ دنوں کے لئے تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے صوبے کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کر دی جبکہ 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبی کی چھٹی ہوگی۔

حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ پیر کی صبح تمام سکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے، جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی انکو واپس گھروں کو بھیج دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں