بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے: رپورٹ

’’حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر پاکستانی ہیں جبکہ یہ زیارت پر بھی بھیک مانگنے جاتے ہیں‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کو بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں گرفتار ہونے والے 90 فیصد بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے۔ پاکستانی فقیر سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں، سمندر پار پاکستانی بھکاری زیادہ تر عمرہ ویزا پر جاتے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کا اجلاس چئیرمین منظور کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری اوورسیز نے چشم کشا انکشافات کیے۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری سمندر پار پاکستانی ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں اکثریت کا تعلق بھی پاکستان سے ہوتا ہے۔

وزارتِ اوورسیز حکام نے بتایا پیشہ ور بھکاری زیادہ تر عمرے یا وزٹ ویزے پر جاتے ہیں اور زیارات کے مقامات پر بھیک مانگتے ہیں اور اسی وجہ سے ہزاروں بھکاریوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ چاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار ہنر مند افراد مانگے، بھارت نے ڈیڑھ لاکھ، نیپال نے 91 ہزار افراد جاپان بھیجے جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی ہنرمند افراد ٹوکیو روانہ کیے لیکن پاکستان سے صرف 200 افراد جاپان گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 50 ہزار انجینئرز بیروزگار ہیں۔ سعودی عرب کو اب سادہ لیبر نہیں سکلڈ لیبر چاہیے، ہمارے 30 لاکھ افراد سعودی عرب میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں