’’ہنگو، دوآبہ پولیس سٹیشن کی مسجد میں دھماکہ‘‘

خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ کے پولیس سٹیشن کی مسجد جمعے کے خطبے کے دوران دھماکہ ہوا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ کے پولیس سٹیشن کی مسجد جمعے کے خطبے کے دوران دھماکہ ہوا ہے۔

ہنگو پولیس کے ضلعی سربراہ کے دفتر کے ترجمان کے مطابق ’دھماکہ پولیس سٹیشن کے اندر مسجد میں ہوا اور مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔‘

دوآبہ پولیس سٹیشن کے انچارج سید رحمان نے میڈیا کو بتایا کہ ’دھماکہ جمعے کی نماز کے خطبے کے دوران ہوا جس سے مسجد کی چھت گر گئی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ملبے تلے دبے نمازیوں کو نکالا جا رہا ہے اور ابھی تک دھماکے میں جان سے جانے والوں اور زخمیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں