نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑکی ترکیہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرپردہشت گردحملےکی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ترکیہ کی پارلیمنٹ سے متصل پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم میڈیا آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں برادر ملک ترکیہ کے ساتھ ہیں۔نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ترکیہ، میرے بھائی رجب طیب ایردوان کی قیادت میں دہشتگردی کے اس چیلنج پر جلد قابو پا لے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں