دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں: وفاقی وزرا

نگران وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات نے ملاقات میں کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں امن وامان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو یہاں وزارت اطلاعات آمد پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا خیر مقدم کیا۔

دونوں وزرا نے حالیہ بم دھماکوں میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔ ملاقات میں انتخابات کے حوالے سے نگراں حکومت کی الیکشن کمیشن سے معاونت سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

نگران وفاقی وزرا نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے، ہمارا فرض ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں