وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے ایک بیان کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی اور تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ اہم عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

نوید اشرف اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف سٹاف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ملک کے لیے خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں