ہر پاکستانی شہری کی جان ومال سب سے مقدم ہے: آرمی چیف سید عاصم منیر

ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے: ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے ’’کہ ہمیں متحد ہو کر چیلنجوں کا سامنا کرنا ہے، ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ ہر پاکستانی شہری کی جان ومال سب سے مقدم ہے۔‘‘

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہر اعتبار سے تاریخی تھا، اجلاس میں تمام وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان ایک چھت تلے موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ غالبا یہ پہلی دفعہ تھا کہ ملک کے تمام قانون نافذ کرنے والے چھوٹے اور بڑے ادارے اس میٹنگ کا حصہ تھے، اجلاس کے دوران بڑی کلیریٹی اور غیر مبہم انداز میں بات چیت کی گئی۔ جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے، ہمیں ان چیلنجز کے سامنے کھڑے ہونا ہے، ہم ریاست کی عمل داری قائم کرنے کے لیے انتہائی اقدام تک جائیں گے۔

جنرل عاصم منیر نے اجلاس میں زور دے کر کہا کہ ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آخر میں علامہ اقبال کا یہ شعر بھی پڑھا ؎ نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والو ۔۔۔۔۔ تمہاری داستاں بھی نہ ہو گی داستانوں میں!

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں