بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے چار افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں دو خواتین سمیت چار افراد شامل ہیں۔

ایف آئی اے سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں جنہیں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا ہے۔

وفاقی ادارے کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان بھیک مانگنے کے لیے متعدد بار سعودی عرب، ایران اور عراق جا چکے ہیں۔

گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا اور بھیک کے ذریعے کمائی گئی رقم کا آدھا حصہ سب ایجنٹ کو دینا تھا۔ ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں