پاکستان کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دیدی

بابر اعظم بھارت میں ورلڈ کپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بابر اعظم بھارت میں ورلڈ کپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔ پاکستان نے آج تک بھارت میں تین ور لڈ کپ میچز کھیلے، دو میں شکست اور صرف ایک میچ میں فتح حاصل ہو سکی۔

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو باآسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بیس ڈی لیڈا 67 اور وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گرئن شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے تین اور حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز آج سے کیا، جہاں نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان میچ کی تصویری جھلکیاں، یہ میچ 06 اکتوبر 2023 کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوا: اے پی/فوٹو مہیش کمار
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان میچ کی تصویری جھلکیاں، یہ میچ 06 اکتوبر 2023 کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوا: اے پی/فوٹو مہیش کمار

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان کے خلاف کامیابی سے کریں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیدر لینڈز کو بڑا ہدف دیکر پریشر میں لانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کا اسکواڈ کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل تھی جب کہ نیدر لینڈز کے سکواڈ میں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، تیجا ندامانورو، ثاقب ذوالفقار، لوگن وین بیک، آرین دت اور پال وین میکرین شامل تھے۔

 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان میچ کی تصویری جھلکیاں، یہ میچ 06 اکتوبر 2023 کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوا: اے پی/فوٹو مہیش کمار
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان میچ کی تصویری جھلکیاں، یہ میچ 06 اکتوبر 2023 کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوا: اے پی/فوٹو مہیش کمار

پاکستان کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں