ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی ہے۔

پاک بحریہ کی تبدیلی کمان کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوئی۔سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی۔

ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ بن گئے۔ پاک بحریہ کے نئے چیف کو نیوی کے جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شرکاء سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سیلاب میں ملک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا، کرونا وبا کے دوران پوری دنیا کی معیشت کو بحران کا سامنا رہا۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ پاک نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا، پاک بحریہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے، پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ پاک بحریہ ملکی دفاع کیلئے مضبوط اور بہترین ادارہ ہے، پاک بحریہ پیشہ ورانہ اور بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے، پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین بحری افواج میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا مستقبل میں زندگیوں پر بہت عمل دخل ہو گا، مستقبل کے چیلنجز سامنے رکھتے ہوئے صلاحیت بڑھانا ناگزیر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر یقین رکھتا ہے، بلیو اکانومی کسی بھی ملک کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہے۔ پاکستان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر یقین رکھتا ہے، بھارت میں انتہا پسندی فروغ پا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں