فلسطین اسرائیل تنازع

فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کی مذمت کئے بغیر امن پیش رفت ممکن نہیں: صدر پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام اور حقوق پر غاصبانہ قبضہ اور ظلم و ستم کی مذمت کئے بغیر امن کی جانب پیش رفت ممکن نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب گاہ 'ایکس' پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مجھے فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر سخت تشویش ہے۔ مزید خونریزی اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تشدد اور تصادم سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ "میں بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ فریقین کو لڑائی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں