حج کو آسان اور سستا بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں: نگران وزیر اعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں حج 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کا اجلاس منعقد ہوا۔

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو حج کے حوالے سے اقدامات اور حج پالیسی 2024 کی تیاری کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں نگراں وزیرِ مذہبی امور انیق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حج جیسے اہم مذہبی فریضے کی انجام دہی کو حجاج کے لئے آسان اور سستا بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ حجاج کے لئے کئے جانے والے انتظامات پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائےاور کم خرچے میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نجی کمپنیوں کی کڑی نگرانی کر کے یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کے توسط سے پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کوبھی کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں