پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے استفادہ کرنے کیلئے تیار ہیں: سعودی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور میں صحت کے صوبائی نگران وزیر ڈاکٹر جمال ناصر سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔

سعودی عرب کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر جمال ناصر اور سعودی سفیر نے صحت کے شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں