پاکستان کا افغان زلزلہ متاثرین کے لئے امداد بھیجنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی [این ڈی ایم اے] کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے فوری امداد کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے تیز ترین فضائی اور زمینی راستوں کو استعمال کرتے ہوئے امدادی سامان بھیجنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 7 اکتوبر بروز ہفتہ افغانستان کے شہر ہرات کے مضافاتی علاقوں میں 6.3 شدت کے زلزلے کے بعد صورتحال اور افغانستان کے لیے امدادی پیکج کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس کی صدارت کی جس میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمان نظامانی، وزارت خارجہ اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ روز آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے میں اموات دو ہزار سے زائدہو گئیں جبکہ نو ہزار 240 افراد زخمی ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں 12 دیہات مکمل تباہ ہو گئے، ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

افغان حکام کے مطابق صوبے ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں