پردۂ سیمیں سے مصالحے دارکھانوں تک:کراچی کےبمبینوسینمامیں بریانی کیسے بلاک بسٹر بن گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

ہر جمعہ پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی کے قلب میں واقع ایک خستہ حال سنیما کی عمارت کے دروازے پر ایک طویل قطار لگی ہوتی ہے جو سڑک پر بہت دور تک چلی جاتی ہے۔

یہ گاہک مشہور بیمبینو سنیما کے دروازوں پر فلموں کے ٹکٹ خریدنے کے لیے نہیں بلکہ جمعہ بریانی نامی چاولوں کا ایک مشہور پکوان کھانے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں جو کراچی کے کئی باشندوں کے لیے ہفتہ وار یاترا بن گیا ہے۔

مشہور فلم تھیٹر جس نے 1960 کے عشرے میں پاکستان فلم انڈسٹری کے عروج کے ساتھ شہرت حاصل کی اور کئی عشروں تک پردۂ سیمیں کے جادو کے دیوانوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا، اب یہ کراچی میں بریانی کے دیوانوں کے لیے جمعے کا ایک مقبول مقام ہے۔

کراچی کے ہر محلے کی اپنی قسم کی بریانی ہے اور ترکیب میں لامتناہی تغیرات ہیں جو پاکستانیوں کو متحد بھی کرتے ہیں اور منقسم بھی۔

جمعہ بریانی سٹال کے مالک مصطفیٰ عبدالستار نے عرب نیوز کو بتایا کہ بریانی کراچی میں ہر جگہ بآسانی دستیاب ہے اور روزانہ ملتی ہے لیکن ایک مخصوص دن [جمعے] کو منفرد ذائقے کے ساتھ بریانی پیش کرنے کا خیال لوگوں کے تجسس میں اضافہ کرتا ہے۔"

 اکتوبر 2023 کو کراچی، پاکستان میں بمبینو سینما کے باہر صارفین جمعہ بریانی کھاتے ہوئے۔ (اے این فوٹو)
اکتوبر 2023 کو کراچی، پاکستان میں بمبینو سینما کے باہر صارفین جمعہ بریانی کھاتے ہوئے۔ (اے این فوٹو)

جو لوگ اس کے بارے میں تجسس رکھتے ہیں وہ بڑی تعداد میں جمعہ کو یہاں بریانی کا انتظار کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔""

جمعہ بریانی میں اس کے علاوہ اور کیا خاص بات ہے کہ یہ صرف جمعہ کو پیش کی جاتی ہے؟

ستار نے کہا کہ چاول بغیر ہڈی والے گائے کے گوشت سے تیار ہوتے ہیں اور محبت سے پیش کیے جاتے ہیں۔

ستار نے کہا، "جب آپ گاہک سے احترام سے پیش آتے ہیں تو وہ آپ کے ہاں دوبارہ آتا ہے۔" اور اگر گاہک تھوڑا اور چاہے تو یہ اضافی پیسوں کے بغیر دستیاب ہوتا ہے۔

ستار نے بریانی کے بھرے ہوئے ٹرے اردگرد کھڑے پرجوش گاہکوں کے حوالے کرتے مزید کہا، "جب کوئی سنگل بریانی کا آرڈر دے تو یہ دو لوگوں کے لیے کافی ہوتا ہے۔"

"بریانی ٹرے میں پیش کرنے سے گرم رہتی ہے جو گاہک کے اطمینان کو یقینی بناتی ہےَ۔"

 7 اکتوبر 2023 کو کراچی، پاکستان میں بمبینو سینما کے باہر جمعہ بریانی کے اسٹال پر صارفین کا ہجوم ہے۔ (اے این فوٹو)
7 اکتوبر 2023 کو کراچی، پاکستان میں بمبینو سینما کے باہر جمعہ بریانی کے اسٹال پر صارفین کا ہجوم ہے۔ (اے این فوٹو)

16 سال پہلے بنایا گیا ستار کا کچن کراچی کے رنچھوڑ لائن محلے میں واقع ہے جو بمبینو سینما سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ چونکہ علاقے کی تنگ گلیوں میں گاڑیوں کا داخل ممکن نہ تھا اس لیے ستار نے نو سال پہلے ہر جمعہ کو سینما کی خستہ حال عمارت کے دروازے پر ایک اسٹال لگانا شروع کر دیا جہاں آٹو رکشوں پر بریانی لائی جاتی ہے۔

باورچی خانے کے آغاز سے پہلے دکاندار کی والدہ گھر پر بریانی تیار کرتی تھیں جبکہ ستار اسے چھوٹے پیکٹوں میں سڑکوں پر فروخت کرتے تھے۔

انہوں نے کہا، "پہلے جب ہم [بریانی] یہاں لاتے تھے تو وہ ٹھنڈی ہو جاتی تھی۔ تو ہم نے اسے ایک دیگچی میں لانا اور دکانداروں کو گرم گرم پیش کرنا شروع کر دیا۔ تب سے خدا نے جمعہ بریانی کے نام سے ہمارے کاروبار کو کامیابی عطا کی ہے۔"

ستار نے کہا ہر جمعہ کو تقریباً 2500 لوگ ان کی بریانی خریدنے آتے ہیں جو دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت ہو جاتی ہے۔

گاہک نصیر اللہ خان نے کہا، "میں [قریبی] عدالتوں میں کچھ کام سے آیا تھا جب ایک دوست نے جمعہ بریانی کا مشورہ دیا۔ تو میں نے اسے آزمایا اور یہ واقعی اچھی لگی۔ ذائقہ بہترین تھا اور میں نے اسے بہت متأثرکن پایا۔"

ایک اور گاہک سید صدیقی حسین جن کا دفتر ستار کے اسٹال سے کئی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا، نے بھی جمعہ بریانی کی "غیر معمولی ذائقے اور معیار" کی تعریف کی۔

حسین نے ٹرے سے چمچ بھر کر چاول نکالتے ہوئے کہا، "ہر کوئی ہمارے دفتر میں اس کے بارے میں بات کر رہا تھا تو ہم نے یہاں آنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ بہت مصالحے دار ہے اور معیار کے لحاظ سے بھی بہت اچھی ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں