قدرتی گیس کی کمی کے شکار پاکستان میں گیس کی دریافت میں پیش رفت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پیٹرولیم کی مقامی کمپنی ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ نے پاکستان کے جنوبی سندھ میں واقع گھوٹکی میں گیس کی ایک دریافت کی ہے جو کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق 11.1 ملین مکعب فٹ یومیہ پیداوار کی حامل ہے۔

اس دریافت کا اعلان پاکستان کی سب سے بڑی توانائی تلاش کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ماڑی پٹرولئیم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری ایک اعلان میں کیا ۔ کمپنی نے کہا کہ 11 ستمبر 2023 کو کنواں کو 1,016 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودیا گیا۔ جہاں سے گیس کے بہاؤ کی شرح 11.1 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ رہی۔"

ضروری ریگولیٹری رسمی اقدامات کے بعد گیس کی فراہمی کے اس متاثر کن اضافہ کے حامل کنویں کی توسیعی جانچ کی جائے گی۔

پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروسز کے اعداد وشمار کے مطابق، گذشتہ ایک سال میں پاکستان کے تیل اور گیس کے ذخائر میں بالترتیب 17 فیصد اور چھ فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ بقایا ذخائر اگلے 15 سالوں میں مکمل طور پر استعمال ہو جائیں گے۔

ماڑی لیٹیڈ کے تازہ ترین مالیاتی نتائج کے مطابق، کمپنی کی فروخت اور منافع میں سال بہ سال 53فیصد اور 70 فیصد کا متاثر کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں