قطری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کو نشان امتیاز(ملٹری) عطا

اعزاز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دیا، تقریب میں پاکستان اور قطر کی مسلح افواج کے اعلیٰ افسران اور سینئر حکام کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النابت کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے۔اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب بدھ کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

Advertisement

صدر مملکت نے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں پاکستان اور قطر کی مسلح افواج کے اعلی افسران اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں