مشعال حسین ملک کی فلسطینی سفیر سے ملاقات،اسرائیلی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے فسطائی اور مجرم اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی خونریزی اور نسل کشی کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو پاکستان میں فلسطین کے سفیر ربیع احمد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے اس آزمائش کی گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

انہوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مظالم، جبر اور محاصرے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جس کے نتیجے میں ایک سنگین انسانی المیہ رونما ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام فلسطین کے لوگوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار لرتے ہیں، ہم بلاامتیاز بمباری کے خاتمے، غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے ، بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشنز کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ خاص طور پر تنازعات والے علاقوں میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا اعتراف کرتے ہوئے غزہ میں عالمی مداخلت اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ضروری طبی امداد اور خوراک کی فراہمی یقینی بنانےکے ساتھ ساتھ فوری انسانی راہداری کے قیام کی حمایت، جنگ بندی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اورپہلے سے طے شدہ دو ریاستی حل کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حتمی حل کو یقینی بنائے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں