پاکستان کی سعودی عرب کو وژن 2030 منصوبوں میں دس لاکھ پاکستانیوں کو شامل کرنے کی تجویز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

نگران وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے سعودی عرب کے وژن 2030 کے لیے سالانہ 10 لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو شامل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے وژن کی تکمیل کے لیے پاکستان سے کثیر تعداد میں افرادی قوت کو ملازمت فراہم کرے۔

ہفتہ کو اسلام آباد سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کیا تاکہ سعودی وژن 2030 کے لیے ابھرتے ہوئے افرادی قوت کے مواقع میں حصہ لیا جا سکے۔

انہوں نے سعودی حکام کو بتایا کہ کس طرح ہماری حکومت ایک ہنر مند لیبر فورس پول بنا رہی ہے تاکہ ڈیجیٹلائزیشن، خدمات اور سیاحت کے شعبوں میں ہمارے ابھرتے ہوئے نوجوانوں کی بڑی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جا سکے، انہوں نے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور تنخواہوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی سفیر نے پاکستان کے افرادی قوت کے وسائل میں حصہ بڑھانے کے حوالے سے جواد سہراب ملک کی پیش کردہ تجاویز کی حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں فریقین نے سعودی عرب میں سعودی قیادت سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کی سعودی عرب میں ہونے والی آئندہ ملاقات کے ذریعے سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع کے امکانات پر مزید بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں