سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا: ترجمان پاک بحریہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے سعودی سفیر نے ملاقات کی۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف اور سعودی سفیر نے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں