عاطف اسلم کو فلسطین کی حمایت پر بھارتی تنقید کا سامنا

عاطف اسلم نے فلسطینیوں کے حق میں 'ساتھ مل کر کھڑے ہونے‘کا پیغام دیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں کے بعد امریکہ اور بھارت اسرائیل کے حمایتی بن کے سامنے آئے ہیں جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور فنکار اور مشہور شخصیات فلسطین کے حق میں اپنی آواز بُلند کرتے نظر آرہے ہیں۔

پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے سفاک اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ظلم وستم کے شکار فلسطینی عوام کے لیے اپنی آواز بُلند کی تو گلوکار کے بھارتی مداحوں نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نےاسرائیل کی جارحیت کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کےحملوں کا آج 10 واں روز ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

عاطف اسلم نے فلسطینیوں کے حق میں انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع کا غم ہے، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں زخمیوں کےعلاج اور قیام امن کے لیے دعا گو ہیں، اللہ رحم فرما۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں