مصری ارب پتی بزنس مین نجیب ساویرس کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ

ریکوڈک کاپر گولڈ منصوبے میں سات ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے: بلوم برگ کی رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے ارب پتی بزنس مین نجیب ساویرس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نجیب ساویرس نے کہا کہ پاکستان سے بخوبی واقف ہوں، میرے یہاں بہت دوست ہیں، مصری بزنس مین نجیب ساویرس ٹیلی کام اور گولڈ سیکٹر کے بڑے سرمایہ کار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریکوڈک کاپر گولڈ منصوبے میں 7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے جو پاکستان اور بیرک گولڈ کمپنی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ بلوچستان سے یہ پیداوار 50 سال سے زیادہ عرصہ تک حاصل کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں سونے اور تانبے کے دنیا میں سب سے بڑے ذخائر ہیں، سعودی عرب بھی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کر چکا، ریکوڈک میں سالانہ 2 لاکھ ٹن تانبے،ڈھائی لاکھ اونس گولڈ پروڈکشن کی صلاحیت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں