فلسطینی بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے: آرمی چیف

کور کمانڈرز کانفرنس میں غزہ میں اسرائیل کی طرف سے طاقت کے استعمال کے باعث معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر اظہار تشویش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کیلیے فلسطینی بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے زیر صدارت جی ایچ کیو میں 260ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں غزہ ۔ اسرائیل جنگ میں ہونے والی پیش رفت اور اسرائیل کی طرف سے طاقت کے استعمال کے باعث معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے اور ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل، ان کی سرزمین اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے اپنے بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں