اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے: پاکستان دفتر خارجہ

امید ہے یو این جنرل اسمبلی غزہ میں غیر مشروط سیز فائر کے لیے کردار ادا کرے گی: ممتاز زہرہ بلوچ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار ادا کریں۔ ابتدائی طور پرغزہ میں غیرمشروط سیز فائر ہونا چاہئے۔ اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ فلسطین میں صورتحال تشویش ہے، پاکستان غزہ میں اسرائیلی بمباری پر مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک غزہ میں چھ ہزار 700 شہریوں کی شہادت ہو چکی ہے دو ہزار سے زائد معصوم بچے شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یو این سکیورٹی کونسل فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے میں مکمل ناکام رہی، اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار ادا کریں، ابتدائی طور پرغزہ میں غیرمشروط سیز فائر ہو، اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کی ناکامی کے بعد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے امیدیں ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ غیر قانونی مقیم لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ ملکی سلامتی کیلئے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اجلاس اسرائیل ۔ فلسطین مسئلے کا فوری حل نکالے گا، پاکستان کا فلسطین پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا، پاکستان غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے، غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرکے خوراک، ادویات و ضروری اشیا کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

ترجمان نے کہا کہ امدادی کارکنان پر بمباری روک کر ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے، ہم پرامید ہیں کہ غیر معمولی یو این جنرل اسمبلی فلسطین کے عوام کی آواز بنے گی، جنرل اسمبلی غیر مشروط سیز فائر کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں