ٹیلی نارنے پاکستان میں اپنےکاروبارکو بیچنے یا نئے ماڈل کواپنانے پرنگاہیں مرکوز کر لیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سرکردہ عالمی موبائل کمپنی ٹیلی نار نے سال کے آخر تک پاکستان میں اپنے کاروبار کو فروخت، پارٹنر کے ساتھ اشتراک یا نئے انتظامی ماڈل کو اپنانے پر نگاہیں مرکوز کر رہی ہے۔

ناروے سے تعلق رکھنے والی ٹیلی کام آپریٹر کے سی ای او نے گزشتہ دنوں رائٹرز کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ وہ سال کے اختتام سے پہلے اپنے پاکستانی کاروبار کے مستقبل کے حوالے سے ایک سٹریٹجک سطح کے حل کا فیصلہ کر لے گی۔

ٹٰیلی نار سی ای او سگوے بریک نے کہا ہم اب بہت سی مختلف کمپنیوں سے رابطے میں ہیں، اس لئے اب میں زیادہ پر امید ہوں کہ سال کے آخر تک ہمارے پاس کمپنی کے مستقبل کے حوالے سے کوئی حتمی حل نکل آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپمنی کے مستقبل میں پاکستان کی مارکیٹ میں کاروبار جاری رکھنے کے پس منظر میں تین مجوزہ ممکنات زیر غور ہیں۔ ان میں سے ایک ٹیلی نار کے دیگر ایشیائی کاروبار کی طرز پرانضمام ، نئے مالک کو فروخت، یا پھر کمپنی اس کاروبار کو ایک مختلف آپریشنل ماڈل اپنا کر جاری رکھے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں