پاکستانی کاسمیٹک کمپنیاں بیوٹی ورلڈ 2023 میں اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات کے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی نمائش بیوٹی ورلڈ 2023 کے 27ویں ایڈیشن میں 36 پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔

30 اکتوبر سے یکم نومبر تک منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا اہتمام میسے فرینکفرٹ نے کیا ہے اور اس میں 60 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1,700 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔

پاکستانی کمپنیوں کی طرف سے براہ راست شرکت کے ساتھ ساتھ نمائش کنندگان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹیڈیپ) کے تعاون سے بنائے گئے ایک پویلین میں بھی اپنی مصنوعات کی نمائش لگائیں گی۔

اس موقع پر چین، اٹلی، جاپان، کوریا، ترکی، برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کے حکومتی سرپرستی میں لگائے گئے پویلین بھی ہوں گے، جن میں خوشبوؤں اور کاسمیٹکس سے لے کر بیوٹی ٹیک اور پرسنل کیئر مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

منتظمین کی توقع ہے کہ 50,000 سے زائد تجارتی خریدار اس نمائش میں شرکت کریں گے، جن میں پاکستان سے ایک قابل ذکر تعداد بھی شامل ہے۔
ٹریڈ ڈیویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان نے گذشتہ دنوں ایک بیان میں کہا کہ بیوٹی پراڈکٹس کے درآمد کنندگان کے ساتھ ساتھ سیلون اور سپا کے مالکان بھی اس شو میں شرکت کریں گے تاکہ وہ نئی مصنوعات کو دیکھیں اور مختلف بیوٹی تکنیکوں میں ماسٹر کلاسز میں شرکت کریں۔

پاکستان سے براہ راست نمائش کنندگان میں بوننزا سترنگی، فیس فریش، فائزہ بیوٹی کریم، گولڈن پرل کاسمیٹکس، محمد ہاشم تاجر سرما اور سونیری کیئر شامل ہیں۔ جو لوگ ادارہ فروغ تجارت کے تحت حصہ لے رہے ہیں ان میں بائیو کمپنی انٹرنیشنل،:مونٹیس پرائیویٹ لمیٹڈ، نورانی اینڈ کمپنی، اور ذکی انڈسٹریل کارپوریشن شامل ہیں۔

نمائش میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی شرکاء نے کہا کہ یہ شو انہیں ان غیر ملکی خریداروں سے بھی بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو سیکورٹی خدشات یا دیگر معاملات کی وجہ سے پاکستان کا دورہ نہیں کر رہے ہیں۔

زکی انڈسٹریل کارپوریشن کے سی ای او عبداللہ ذکی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ان کی کمپنی پاکستان سے اپنی برآمدات کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور یہ نمائش اس حوالے سے غیر ملکی خریداروں کے ساتھ رابطے بڑھانے کا ایک اہم موقع ثابت ہو گی۔

بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ خوبصورتی، بالوں، خوشبوؤں اور ظاہری صحت کے شعبوں کے لیے خطے کے سب سے بڑے بین الاقوامی تجارتی میلے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ دنیا کے سب سے بااثر بیوٹی ٹریڈ شوز میں سے ایک کے طور پر مشہور یہ ایونٹ تجارتی وفود کے لیے ایک منفرد تین روزہ پلیٹ فارم ہے جہاں وہ بامعنی کاروباری معاملات کے لیے نمائش کنندگان کے ساتھ براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ میلہ عالمی مصنوعات اور برانڈز کی ایک مضبوط لائن اپ پیش کرتے ہوئے اس صنعت کی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بیوٹی انڈسٹری کے رجحانات سے باخبر رہنے کے خواہاں پیشہ ور افراد کے لیے بھی ایک نمایاں مقام کے طور پر کام کرتا ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں