کینیڈا کو انسانیت کا سبق یاد کروانے پریواین میں پاکستانی مندوب کی سوشل میڈیاپرپذیرائی

پاکستان کا ایک مرتبہ بھر عالمی دنیا سے اسرائیل پر جنگ بندی کی قراراداد پر عمل کے لیے زور ڈالنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جانب سے کینیڈا کو انسانیت کا سبق یاد دلانے سے متعلق ان کے یو این میں خطاب کر سوشل میں ان کے لئے تعریف کے ڈونگرے برسانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی مندوب منیر اکرم کے غزہ کی صورت حال پر بیان کو سوشل میڈیا پر پذیرائی مل رہی ہے۔

ہفتے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اردن کی پیش کردہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد اکثریت سے منظور کر لی تھی۔

پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کینیڈین سفیر کی جانب سے حماس سے متعلق ترمیم پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے اپنے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا:’انہیں (کینیڈین سفیر) کو اسرائیل کا نام لینے کی نہیں سوجھی جس نے [اجلاس کے وقت تک] سات ہزار فلسطینیوں کا قتل اور 17 ہزار کو زخمی کیا۔‘

پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی

ادھر پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستان عالمی دنیا سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل پر زور دے کہ اقوام متحدہ کی غزہ میں جنگ بندی کی حالیہ قرارداد پر عمل کرے۔

وزیر خارجہ نے ایکس پر کہا کہ ’اسرائیل نے غزہ کی بجلی اور مواصلات بند کر دی ہیں جبکہ اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں ہمیں معصوم فلسطینیوں کی حالت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں