فلسطین اسرائیل تنازع

جبالیہ کیمپ پر فضائی حملہ اسرائیل کے جنگی جرائم کی واضح مثال ہے: وزیراعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں شہریوں کے خلاف بڑھتی ہوئی اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی قابل مذمت کارروائیوں کو کبھی معاف یا فراموش نہیں کیا جا سکتا، فلسطینی عوام کےقتل عام کو بند کرانے کے لیے دنیا کو اب عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔


Advertisement

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ روز جبالیہ کیمپ پر فضائی حملہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور جنگی جرائم کی واضح مثال ہے جہاں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قابل مذمت کارروائیوں کو کبھی معاف یا فراموش نہیں کیا جا سکتا، اس قتل عام کو بند کرانے کے لیے دنیا کو اب عمل کرنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں