سعودی کمپنی پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایک سعودی کمپنی نے شیل پاکستان میں اکثریتی حصص حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے پلیٹ فارم سے کئے گئے اعلان کے مطابق، سعودی کمپنی وافی (WAFI) انرجی ایل ایل سی نے ملک میں تیل اور گیس کے معروف ادارے شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل) میں 77.42 فیصد کے اکثریتی ملکیت کے حامل حصص حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ ایس پی ایل نے اپنی بنیادی تنظیم شیل پٹرولیم کمپنی (ایس پی سی) کے اس سال جون میں پاکستانی مارکیٹ سے باہر نکلنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد ایس پی سی کے اپنے پورٹ فولیو کو از سر نو منظم کرنے کی عالمی حکمت عملی کا حصہ بتایا جاتا ہے۔

کاروبار کی اس تقسیم کے منصوبے میں ایس پی سی کے مقامی کاروبار میں 77.4 فیصد حصص کی فروخت شامل تھی، جس میں ایس پی ایل کے تمام ڈاؤن اسٹریم آپریشنز کے ساتھ ساتھ پاک-عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ میں اس کی 26 فیصد ملکیت بھی شامل تھی۔

ایس پی ایل کی سٹاک فائلنگ میں کہا گیا ہے کہ میسرز شیل پاکستان لمیٹڈ نے WAFI Energy LLC کے 165,700,304 (77.42 فیصد تک) ووٹنگ حصص کا کنٹرول حاصل کرنے کا پختہ ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اعلان کے مطابق وافی انرجی کا ریٹیل گیس اسٹیشن کا نیٹ ورک ہے. کمپنی مملکت سعودی عرب میں شیل ریٹیل نیٹ ورک (گیس اسٹیشنز) کا واحد لائسنس یافتہ ہے۔

یہ کمپنی ستمبر 2012 میں 3 ملین سعودی ریال کے ادا شدہ سرمائے سے قائم کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں