11 فروری کو عام انتخابات منعقد ہو جائیں گے: الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں جواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں عام انتخابات کے 90 روز میں کرانے کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران جواب دیا ہے کہ عام انتخابات 11 فروری تک ہو جائیں گے۔

ان درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔

سماعت کے دوران وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 29 جنوری کو حلقہ بندیوں سمیت تمام انتظامات مکمل ہو جائیں گے اور 11 فروری کو ملک بھر میں انتخابات ہوں گے۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن آج صدر سے مشاورت کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں