خیبر پختونخوا: پولیس وین کے قریب بم دھماکہ، پانچ افراد جاں بحق اور 21 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ کے قریب پولیس وین کے قریب کئے گئے بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اور پولیس حکام نے بتایا کہ بم دھماکا ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں گشت پر مامور پولیس وین کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دیگر 21 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے موقع پر کھڑی متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں